اہم ترین خبریںپاکستانشہید قاسم سلیمانی (SQS)

حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اہلیان پشاور کی طرف سے جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔

شیعت نیوز: حاج قاسم سلیمانی کے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف اہلیان پشاور کا جمعہ کو احتجاجی جلسے کا اعلان۔ سردارلشکر اسلام حاج قاسم سلیمانی کے قتل کے خلاف شیعہ جامعہ مسجد کوچہ رسالدارپشاورمیں شیعہ تنظیمات کی احتجاجی جلسہ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بزرگ عالم دین علامہ سید جواد ہادی، جامعہ الشہید عارف حسین کے علمائے کرام، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سیکرٹری مظفر علی اخونزادہ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور کے ڈویژنل صدر اور پشاور کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اہلیان پشاور کی طرف سے جمعہ کے روز بعد از نماز جمعہ ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ احتجاج کا مقصد شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور دیگر شہدائے بغداد کے لہو کے ساتھ تجدید عہد اور عالمی استکباری و سامراجی قوتوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کسی پراکسی وار کا حصہ نہ بننے کے عہد سے ہرگز یوٹرن نہ لیں، علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

اس موقع پر ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں مختلف تنظیموں اور اہل پشاور کے ذمہ دار افراد ہوں شامل ہیں۔ جو احتجاج کو حتمی شکل دیں گے اور ساتھ پروگرام کو ترتیب بھی دیں گے۔ اجلاس میں یہ بات بھی زیر غور آئی کہ یہ احتجاج حق کی آواز بلند کرنے کے ساتھ ساتھ اتفاق و اتحاد کا مظہر بھی ہوگا۔ اس احتجاج کو کسی بھی تنظیم کا نام نہیں دیا جائے گا ۔ تمام جماعتوں و تنظیموں کی حدود سے ماوراء ہوکر اہلیان پشاور کے نام سے مظلومین کیلئے آواز اٹھائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button