اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے، صاحبزادہ حامد رضا

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے

شیعت نیوز: سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ہمسایہ اسلامی ملک ایران کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے، آرمی ایکٹ پر پارلیمنٹ میں قومی اتفاق رائے خوش آئند ہے، اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر مثبت کردار ادا کر کے بالغ نظری کا ثبوت دیا ہے، عساکر پاکستان کیساتھ مثالی یکجہتی نے ملک دشمنوں کی سازش ناکام بنا دی ہے، سیاست میں انتہا پسندانہ نہیں حقیقت پسندانہ طرزعمل ہی ملکی مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری اور توسیع کا حق وزیراعظم کو ملنا پارلیمان کی بالادستی ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے آرمی ایکٹ کی حمایت کر کے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے، زمینی حقائق نے تمام جذباتی نعروں کو ڈھیر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاتیر بن محمد نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دے دیا

انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کی طرح کا اتفاق رائے عوامی معاملات کی قانون سازی پر بھی نظر آنا چاہئے تاکہ عام آدمی کے مسائل کم ہو سکیں، پارلیمنٹ میں سیاسی مفاہمت کی فضا جمہوریت کا حُسن ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے جامعہ انوار مدینہ اچھرہ لاہور میں لاہور کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ڈیل اور حکومت ڈھیل کی پالیسی پر گامزن ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا قتل امریکی گریٹر پلان کا حصہ ہے، امریکہ نے ایران کیخلاف جارحیت کی تو امریکہ افغانستان کی طرح ایران میں بھی رسوا اور پسپا ہو گا۔ایران امریکی سامراج کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہے ہم ایران کا ساتھ نہیں دے سکتے تو فریق بھی نہیں بننا چاہئے، امریکہ نے پچھلے پچیس سالوں کے دوران 9 مسلم ممالک میں ایک کروڑ دس لاکھ مسلمان شہید کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی میڈیا چینلز جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کہہ کر پکاریں، سید ناصر حسین شاہ

انہوں نے کہا کہ آج پھر مسلم دنیا کو صلاح الدین ایوبی جیسی جراتمند قیادت کی ضرورت ہے، ہمیں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی بجائے امریکہ مخالف ممالک کا ساتھ دینا چاہئے، جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے، ہمسایہ اسلامی ملک کا کھل کر ساتھ نہ دینا اسلامی اخوت کے منافی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button