آرمی چیف جنرل باوجوہ سے ایرانی سفیر سید محمد علی موسوی سے ملاقات
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیعت نیوز: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران اور چین کے سفیر وں نے الگ اگ اہم ملاقات کی ہے۔ میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ایران اور چین کے سفیروں نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) میں پاک فوج کے سپہ سالار سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: مہاتیر بن محمد نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دے دیا
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تمام شیعہ تنظیمات کا 12 جنوری کو اسمبلی ہال تا امریکی قونصلیٹ لاہور مردہ باد امریکہ ریلی نکالنے کااعلان
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ٹویٹر پر لکھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایرانی سفیر سید محمد علی نے بھی اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران بھی امریکا، ایران سمیت مشرق وسطی کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کو پاکستان نے کمانڈو ٹریننگ دی اور ہم اسے شہید کہنے سے ڈر رہے ہیں، خواجہ آصف
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی سیکرٹری دفاع ڈاکٹر مارک اسپر نے پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلی فون کرکے مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔