دنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

مہاتیر بن محمد نے قاسم سلیمانی پر امریکی حملے کو کھلی جارحیت قرار دے دیا

شیعت نیوز : ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قتل کو کھلی جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح شدت پسندی کو مزید فروغ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملائیشیا ایران کیخلاف غیرقانونی امریکی پابندیوں کی قطعاًحمایت نہیں کرتا، مہاتیرمحمد

ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے متحد ہوجائیں۔

ملائیشیا کے وزیراعظم نے قاسم سلیمانی کے قتل کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کی طرح کا واقعہ قرار دیتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

مہاتیر بن محمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہوجائیں، ہم میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں، اگر کوئی کچھ کہتا ہے یا کسی کا مذاق اڑاتا ہے اور یہ بات کسی کو پسند نہیں آتی تو اگلا ڈرون بھیج دیتا ہے اور شاید وہ مجھے بھی نشانہ بنادیں۔

مہاتیر محمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی فکر نہیں ہے کہ کون مضبوط ہے اور کون کمزور ہے، اگر معاملات ٹھیک نہیں ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ مجھے آواز اُٹھانے کا حق ہے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا اور ایران کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button