دنیا

ایران اور امریکہ کشیدگی کے بعد جرمنی کا اپنے فوجیوں کو عراق سے باہر نکالنے کا فیصلہ

شیعت نیوز : جرمنی نے ایران اور امریکہ کشیدگی کے بعد اپنے فوجیوں کو عراق سے باہر نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

جرمنی کے وزیر دفاع آنگرٹ کرامپ کارن پاور اور جرمنی کے وزیرخارجہ ہایکو ماس نے عراقی پارلیمنٹ کے نام ایک خط میں لکھا ہے کہ بغداد اور تاجی کی چھاؤنیوں میں تعینات جرمن فوجیوں کی تعداد میں کمی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : قاسم سلیمانی اور ابومھدی کے خون کا قصاص خطے سے تمامتر امریکی فورسز کا انخلاء ہے، حسن نصراللہ

جرمنی کے وزیردفاع اور وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ عراقی فوجیوں کی ٹریننگ جاری رہنے کے بارے میں عراقی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ عراق کا مغربی ایشیا سے امریکی فوجیوں کو نکالنے کا مطالبہ

رپورٹ کے مطابق جرمنی، اپنے فوجیوں کا کچھ حصہ عراق سے کویت اور اردن میں تعینات کرنا چاہتا ہے۔

جرمنی کے ستائیس فوجی شمالی بغداد سے تیس کلومیٹر کی دوری پر واقع تاجی چھاؤنی اور نوے فوجی عراقی کردستان میں تربیتی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button