اہم ترین خبریںپاکستان

شاہ محمود قریشی کو ملک و قوم کے وقار سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

موقع پرست اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ملک امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک مخلص دوست کو نظر انداز کرنا بصیرت و دانش سے عاری اقدام ہے

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایران امریکہ تنازع پروفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے پالیسی بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس بزدلانہ اور قومی وقار کے منافی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے موقع پرست اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے والے ملک امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک مخلص دوست کو نظر انداز کرنا بصیرت و دانش سے عاری اقدام ہے۔ اس طرح کے بیانات ہمیں مخلص دوستوں سے دور اور عالمی سطح پر تنہا کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قاسم سلیمانی کو پاکستان نے کمانڈو ٹریننگ دی اور ہم اسے شہید کہنے سے ڈر رہے ہیں، خواجہ آصف

انہوں نے کہاکہ دنیا کی کوئی بھی باشعور اور مہذب قوم جنگ کی حمایت نہیں کرتی لیکن عالمی امن کو یقینی بنانے کے لیے وہ ہاتھ کاٹنے ضروری ہیں جو دوسرے کو گریبانوں تک پہنچنے میں خود کو آزاد سمجھتے ہوں۔حکومت کے خودمختاری اور بیرونی دباؤسے آزادی کے دعوے عوامی اجتماعات تک ہی محدود ہیں۔عالمی ایشوز پر حکومتی موقف عوامی خواہشات کی ترجمانی نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایرانی قونصلیٹ پہنچ گئے،سردار قاسم سلیمانی کی شھادت پر تعزیت

ان کا کہناتھاکہ جنرل قاسم سلیمانی عالم اسلام کے ایک عظیم مجاہد اور برادر مسلم ملک ایران کی ایک بااثر شخصیت تھے۔ ان کی شہادت پر حکومتی سطح پر تعزیت کا اظہار اخلاقی،سفارتی اور مسلمان ہونے کے ناطے شرعی تقاضہ تھا لیکن امریکی ہیبت نے مقتدر شخصیات کی زبانوں میں لکنت پیدا کر دی جس نے ہمیں عالمی سطح پر شرمسارکیا۔

یہ بھی پڑھیں: سردار مقاومت قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے خون ناحق کا بدلہ جلد لیں گے،جنرل حسین سلامی

انہوں نے کہا کہ کوا لالمپور سمٹ میں پاکستان کے شرکت سے انکار کی واحد وجہ بیرونی دباؤتھا۔ ناکام خارجہ پالیسی کے سبب ہمیں اقوام عالم کے سامنے متعدد بار رسوائی اٹھانا پڑی۔وزیر خارجہ کے ماضی کے فیصلوں سے بھی یہ حقیقت عیاں ہیں کہ انہیں ملک و قوم کے وقار سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔وہ کسی بھی صورت امریکہ کی ناراضگی کو مول نہیں لے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید سلیمانیؒ ورفقاءکی اجتماعی نماز جنازہ میں آیت اللہ خامنہ ای کی وہ دعا جس نے ہر آنکھ اشکبار کردی

انہوںنے کہاکہ ایک آزاد نظریاتی ریاست کے وزیر خارجہ کی یہ بے بسی ان کے منصب کے شایان شان نہیں۔اگر وزیر خارجہ عالمی ایشوز اور امت مسلمہ کو درپیش مشکلات پر ٹھوس، جرات مندانہ اور ملک و قوم کے وقار سے ہم آہنگ موقف اختیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں تو انہیں اپنے عہدے سے الگ ہو جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button