حاج قاسم سلیمانی اورساتھیوں کی شہادت،شیعہ علماءکونسل کا آئندہ جمعہ یوم احتجاج کا اعلان
شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عوام جمعہ10 جنوری کو پاکستان بھر میں پر امن احتجاج کریں ۔
مرکزی دفتر شیعہ علماءکونسل پاکستان سے جاری اعلامیہ میں شہید قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاءکے امریکی حملے میں بہیمانہ قتل کے خلاف آئندہ جمعہ ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: شہید اعتزازحسن نے ثابت کیاکہ شیعہ قوم مادر وطن کی سلامتی کیلئےجان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی،علامہ احمد اقبال
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام کا واضح روشن اور متفق علیہ درس ہے اور انسانیت کا تقاضہ بھی ہے کہ ظالم کی مخالفت اور مظلوم کی حمایت کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا غزہ میں سردار قاسم سلیمانی کی یاد میں تعزیتی کیمپ
اس دور میں امریکی استعمار صف اول کا ظالم ہےجو کھلم کھلا اسرائیل کی پشت پناہی کررہا ہے جو فلسطینیوں کے حقوق کا غاصب اور ان پر مظالم توڑنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران امریکا تنازعہ ،وزیر اعظم عمران خان امریکی ڈکٹیشن کے تابع نظر آتے ہیں، علامہ اقتدار نقوی
امریکی استعمار نے جنرل قاسم سلیمانی اور ابومہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کو بے دردی سے شہید کرکے انتہائی گھناؤنی جرم کا ارتکاب کیا ہے اس ظلم کے مقابلے میں کھڑا ہونا ذمہ داری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف پاکستان کی سرزمین استعمال ہوئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے، ایم ڈبلیوایم جی بی
پاکستانی عوام بروز جمعہ 10جنوری ۲۰۲۰ کو پر امن احتجاج کریں آئمہ جمعہ و جماعت سانحہ پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ظالم قوتوں امریکی سامراج کی مذمت کریں اور بعد از جمعہ پر امن احتجاج کیا جائے۔







