دنیا

روسی عوام کی حاج قاسم سلیمانی کی شھادت پر ایرانی قوم سے اظہار یکجہتی

ایرانی سفارتخانے کے باہر موجود جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کیساتھ شمعیں روشن

شیعت نیوز :روسی عوام نے ایرانی سفارت خانے کے باہر موجود جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کیساتھ شمعیں روشن اور پھول رکھ کر حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ اور پوری ایرانی قوم سے اپنی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا شھید حاج قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں شہادت کے بعد روسی عوام نے ایرانی سفارتخانے کے باہر موجود جنرل قاسم سلیمانی کی تصویر کیساتھ شمعیں روشن کرکے اور پھول رکھ کر اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :رہبر انقلاب کا جنرل سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام ، دشمن سے سخت انتقام لیں گے

دوسری طرف روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں حاج قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کو نشانہ بنائے جانے کے امریکی اقدام کو قابل مذمت اور خطے میں تناؤ بڑھانے کا باعث قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی کے پاکیزہ خون کا انتقام اور بدلہ لیا جائے گا۔ حسن نصراللہ

روس میں تعینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بغداد ایئرپورٹ پر امریکہ کے بدترین دہشتگردانہ اقدام نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ نہ صرف دہشتگردوں کا سرپرست بلکہ خود بھی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد ہے۔

یہ بھی پڑھیں :مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

واضح رہے کہ القدس بریگیڈ کے کمانڈر سردار حاج قاسم سلیمانی گزشتہ روز حشد الشعبی عراق کے نائب کمانڈر ابو مہدی المہندس کے ہمراہ بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے پاس امریکی ہیلی کاپٹر کے میزائل حملے میں اپنے دیگر 8 ساتھیوں سمیت شہادت کے منصب پر فائز ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button