دنیا

چین اور روس کی جانب سے قاسم سلیمانی پر امریکی دہشت گردانہ حملے کی مذمت

شیعت نیوز : چین اور روس نے امریکی دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی سپاہ قدس کے کمانڈر کی شہادت پر ایران کے عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

روس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ملت ایران کے سچے خادم تھے اور ان کی شہادت پر ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : میجر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر شہید کیا۔ پنٹاگون

روسی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیرمین کاسا چیف نے امریکی فوج کے دہشت گردانہ حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کی ایران کی جانب سے بہت جلد امریکیوں کو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

یہ بھی پڑھیں : مالک اشتر زماں حاج قاسم سلیمانی کے خون کا انتقام لیں گے، ایرانی وزیر دفاع

ادھر چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کا شروع ہی سے مخالف رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر انتہائی تشویش ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button