پاکستان

ملک و قوم کی ترقی کیلئے اداروں اور عوام کا ہم آہنگ ہونا ضروری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

پاکستان میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو کسی بھی ملک کو طاقتور بنانے کا باعث بنتی ہیں

شیعت نیوز :ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہو اور کوئی بھی ادارہ اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں :قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے پاکستان میں مسلم ہو یا مسیحی سب کو یکساں حقوق حاصل ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

اطلاعات کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کے لئے حکومت سمیت تمام اداروں اور عوام کو ملکر پورے خلوص اور پوری قوت کے ساتھ اپنا بھرپور اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ کیتھولک کلب کراچی میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کے زیراہتمام منعقدہ سمپوزیم بعنوان ’’پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وہ تمام چیزیں موجود ہیں جو کسی بھی ملک کو طاقتور بنانے کا باعث بنتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :نئے پاکستان میں بھی ریاست کا طرز عمل وہی ماضی کی حکومتوں کی طرح غلامانہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اہمیت کی ایک اور بڑی وجہ ہمارے پڑوس میں ایران کا ہونا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ملائیشیا کانفرنس میں شرکت کی خواہش،سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سے اہم پاکستانی شخصیات کی ملاقات اور روس کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور سی پیک جیسے معاملات اسی جانب اقدام ہیں ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کو بزدل لوگوں نے ایسا غلط مشورہ دیا ہے ۔ البتہ یہ معاملات تبدیل ہورہے ہیں اورپاکستان ان تبدیلیوں سے باہر نہیں رہ سکتا ہے ۔ سعودی عرب کے اپنے مفادات پاکستان سے جڑے ہوئے ہیں ۔ سعودی عرب خود بھی پاکستان سے الگ نہیں ہوسکتا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button