پاکستان

مسئلہ کشمیر کا حل قراردادوں کے بجائے عملی اقدامات سے مشروط ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

پاکستان کو سفارتی محاز پر موثر اقدامات کے زریعے اقوام عالم میں بھارت کو تنہا کرنا پڑے گا

شیعت نیوز :مسئلہ کشمیر کا حل مسلم ممالک کے اندرونی اتفاق رائے اور بھارت پر عالمی دباؤ بڑھائے جانے سے ممکن ہوگا۔پاکستان کو سفارتی محاز پر موثر اور تیز ترین اقدامات کے زریعے اقوام عالم میں بھارت کو تنہا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں :صیہونیت کی طرح مودی کی ہندوتوا اپنی انتہاکو پہنچ چکی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی

اطلاعات کے مطابق علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیرکو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے،البتہ بھارت نے حالیہ چند ماہ کے دوران جس طرح سے کشمیر کو ہڑپ کرنے کےلئے بین الاقوامی قوانین کو روندتے ہوئے انتہاءپسندانہ اقدام اٹھائے اور بھارت میں رہنے والی اقلیتی برادری کے ساتھ جو ناروا سلوک اپنایا ہے اس پر اسلامی ممالک کو آمادہ کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :مفادات کی اسیر استعماری قوتوں سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی توقع نہیں رکھنی چاہئے، علامہ ساجدنقوی

انہوں نے کہاکہ خارجی محاذ پر پاکستان کو مضبوط پوزیشن اور موقف کے ساتھ جراتمند مسلم ممالک کے ذریعے بھارت پر موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آج  یہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ اسرائیلی طرز پر بھارتی قابض فوج بستیاں بسا کر کشمیریوں کو انہی کے وطن پر بے وطن کرنے کی سازش کررہی ہے ، اس حوالے سے بھی خبردار رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پاکستان کا ہم آواز بنے تو مسئلہ کشمیر کا باآسانی حل ممکن ہے، سید فخرامام

آج وقت نے ثابت کردیا کہ 70 سال پہلے قائد اعظم نے جن خدشات کا اظہار بھارتی ہندوذہنیت کے حوالے سے کیا تھا وہ اب سچ ثابت ہورہے ہیں ۔اس لیے بہتر راستہ یہی ہے کہ مسلم ممالک کو اعتماد میں لے کر ان کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھرپور سیاسی و سفارتی دباؤ بڑھایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button