اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی یوم ولادت قائد اعظمؒ اور کرسمس پر قوم ومسیحی برادری کو مبارکباد

علامہ ساجدعلی نقوی نے مزید کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

شیعت نیوز: سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر کہنا تھا کہ قائد اعظم ؒ کے افکار و تعلیمات پر عمل پیرا ہوکرہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ جس آزاد اور خود مختار مملکت کے قیام کی جدوجہد کو بانی پاکستان نے پایہ تکمیل تک پہنچایا اس کی سا لمیت اور بقا کے لئے ملک کے تمام طبقات پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کر یں۔

یہ بھی پڑھیں: جمال خاشقجی قتل کیس، سعودی عدالت نےقاتل محمد بن سلمان کو پھانسی کے پھندے سے پچالیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہی مشاہدہ سامنے آیا ہے کہ عوامی طبقات نے غربت‘ افلاس‘ تنگدستی اور دیگر مسائل و مشکلات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کے لئے کماحقہ اپنی ذمہ داریاں اداکی ہیں اور قربانیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اِس نازک مرحلے میں حکمرانوں اور ذمہ داران طبقات کو بھی اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عرصہ دراز سے طبقاتی تفاوت‘ عدم مساوات‘ عدل و انصاف کا فقدان چلا آرہا ہے جس کا بنیادی سبب ذمہ دار طبقات کے غیر سنجیدہ اقدامات سمیت اپنے فرائض منصبی کو صحیح انداز میں انجام نہ دینا ہے جس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کی جماعت کا رہنما، جعلی امام مسجد بچی سے زیادتی کی کوشش میں گرفتار

علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو داخلی طور پر مضبوط‘ مستحکم اور خوشحال بنانے کے لئے لازم ہے کہ ذمہ دارطبقات اچھے اور برے کی تمیز کو یقینی بنائیں تاکہ معاشرے سے بگاڑ‘ انتشار اور انارکی کا خاتمہ ہوسکے ۔ ظالم و مظلوم ‘ قاتل و مقتول‘ دہشت گرد و امن پسندمیں فرق کئے بغیر توازن کی ظالمانہ پالیسیوں پر عمل پیرا رہ کر کبھی بھی ملکی سلامتی اور قومی وحدت کا خواب شرمندہءتعبیر نہیں ہوسکتا۔

علامہ ساجدعلی نقوی نے مزید کہاکہ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے ،کرسمس کے تہوار پر تمام مسیحی برادری کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button