سعودی عرب

آلِ سعود کے ولی عہد کا مسلم دشمنی میں بڑا اقدام، مسلم مخالف اقدامات کی حمایت

چین کی حکومت جیسے چاہے اپنے ملک سے دہشتگردی کو ختم کر سکتی ہے، یہ اسکا حق ہے

شیعت نیوز :آلِ سعود کے ولی عہد بن سلمان نے اویغور مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ہونے والے ریاستی ظلم و بربریت کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی حکومت جیسے چاہے اپنے ملک سے دہشتگردی کو ختم کر سکتی ہے، یہ اسکا حق ہے۔

اطلاعات کے مطابق آلِ سعود کے ولی عہد بن سلمان کی جانب سے مسلم دشمنی کا ایک اور بڑا اقدام منظر عام پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں :آل سعود امریکہ و اسرائیل کی ایما پر امت مسلمہ کے درمیان نفرت اور انتشار پھیلاتے ہیں، علامہ مقصودڈومکی

ملعون سعودی ولی عہد نے چینی حکومت کیجانب سے اویغور مسلمانوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان کی جبری گمشدگی اور سفاکانہ قتل عام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا یہ حق ہے کہ وہ اپنے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودیہ میں پاکستانی سفیر محمد بن سلمان نے ایک بارپھر پاکستانیوں کے ساتھ ہاتھ کردیا

معروف چینی اخبار کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شاہ بن سلمان نے چینی صوبے سنکیانگ  سے تعلق رکھنے والے اویغور مسلمانوں کے ساتھ ہو رہے روا رکھے گئے ناروا سلوک کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی ولی عہد کا اسرائیل کی حمایت میں بیان اسلام و فلسطینی عوام سے دشمنی کے مترادف ہے، قمر عباس

یاد رہے کہ عالمی ادارے نے رواں سال ایک رپورٹ شائع کی تھی ،جس میں بتایا گیا تھا کہ چینی حکومت کی جانب سےمغربی صوبے سنکیانگ کے اویغور مسلمانوںکا بدترین استحصال کیا جا رہا ہے۔چین کے ریاستی اداروں کی جانب سے مسلم نوجوانوں خصوصاً بچوں کو جبری گمشدہ کرتے ہوئے خفیہ کیمپوں میں منتقل کر کے ان پر دوران حراست بدترین تشدد بھی کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں  سنکیانگ کے مسلمانوں کے بہیمانہ قتل عام کی بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button