اہم ترین خبریںدنیا

مہاتیر محمد بھی سنگین عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی لازوال ترقی وپیش رفت کی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکے

انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح قطر نے بھی ناکہ بندی کا مقابلہ کیا ۔لیکن یہ پابندیاں کل کو کسی اور مسلم ملک پر بھی لگ سکتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے ۔

شیعت نیوز: ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد بھی سنگین عالمی پابندیوں کے باوجود ایران کی لازوال ترقی پیش رفت کی تعریف کیئے بغیر نا رہ سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس امریکی تسلط کے خلاف، مشترکہ اسلامی تعاون کے نئے مرحلے کا آغازہے،مہدی المشاط

کوالالمپور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایران نے بحیثیت قوم ، عالمی استعمار کے خلاف کھڑے ہوتے ہوئے بہت سے انجینئرز پیدا کیے،ایران کی یہ ترقی وپیش رفت قابل تحسین ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کولاالمپور کانفرنس میں عدم شرکت۔۔۔۔۔ پاکستان نے کیا کھویا اور کیا پایا ؟

انہوں نے مزید کہاکہ اسی طرح قطر نے بھی ناکہ بندی کا مقابلہ کیا ۔لیکن یہ پابندیاں کل کو کسی اور مسلم ملک پر بھی لگ سکتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپور کانفرنس،سعودی بادشاہ کی جانب سے مہاتیر محمد پر شدید دباؤاور دھمکیوں کا حیران کن انکشاف

مہاتیر محمد نےکہاکہ ہمیں اپنی معیشت کو مظبوط کرنا ہوگا، مشترکہ کرنسی کا اجراء کرنا ہوگا۔اسی طرح سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی کام کرنا ہوگا تاکہ ہم اسلام دشمن قوتوں پر انحصار کم کر سکیں ۔

یاد رہے کہ چالیس سالہ دور انقلاب میں عالمی استعماری قوتوں امریکہ واسرائیل کی جانب سے سنگین پابندیوں اور سختیوں کے باوجود  جو لازوال ترقی کی ہے وہ نظام ولایت فقیہ، جو کہ الہیٰ نظام ولایت کی ایک ادنیٰ سی صورت ہےکی بدولت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس، پاکستان کو سعودی دھمکیاں، ترک صدر کے حیران کن انکشافات

یہ تمام پیش رفت اسی ولایت کے زیر سایہ کی ہےجس کی باگ دوڑآیت اللہ خامنہ ای کے دست مبارک میں ہے۔انشاءاللہ امام مہدی آخرالزمان عج کے ظہور پرنور کے بعد یہ ولایت کا یہ پرچم ان کے سپرد ہوگا تو نا فقط ایران بلکہ پورا عالم بشریت ان کے وجود بابرکت سے فیضیاب ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button