پاکستان

ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کر کے عمران خان نے قوم کی توہین کی ہے، علامہ یوسف جعفری

وزیراعظم کے کانفرنس میں شرکت نا کرنے کے فیصلے نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے

شیعت نیوز :ملائشیاء کانفرنس پاکستان کیلئے ایک بہترین موقع تھا کہ وہ خود کو آزاد اور خود مختار ریاست ثابت کرتے ہوئے امت مسلمہ میں اپنا ایک باوقار مقام پیدا کرتے، لیکن وزیراعظم کے کانفرنس میں شرکت نا کرنے کے فیصلے نے دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

اطلاعات کے مطابق تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آل سعود کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نہ کرکے دنیا بھر میں ملک و قوم توہین کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوالالمپورکانفرنس، پاکستان کو سعودی دھمکیاں، ترک صدر کے حیران کن انکشافات

زرائع کے مطابق علامہ یوسف جعفری کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے عمران خان کو ووٹ اس لئے دیا تھا کہ وہ ملک کی خود مختاری کو یقنی بنائیں گے اور خارجہ پالیسی کو تبدیل کرتے ہوئے وطن عزیز کو امریکی و سعودی غلامی سے نجات دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

علامہ یوسف جعفری کا مزید کہنا تھا کہ خودمختار ریاست مدینہ کے دعویدارعمران خان کی جانب سے سعودی آقاؤں کی بدترین اور قابل مذمت اطاعت گزاری کی وجہ سے ملک و قوم کو دنیا بھر میں جس ذلت و رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس کی مثال نھیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کا کوالالمپور کانفرنس میں شرکت سے انکار، ترک صدر کااہم بیان سامنے آگیا

یاد رہے کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد بن سلمان کی جانب سے بنا اجازت ملائشیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کئے جانے پر بخشو عمران خان کی سخت سرزنش کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button