ملتان،ٹیم عزادارِ حسین ؑ کے زیراہتمام وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس، شیعہ سنی اکابرین کی شرکت
شیعت نیوز: ٹیم عزادارِ حسین ؑ کے زیراہتمام رضا ہال ملتان میں وحدت امت و استحکامِ پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹیم عزادارِ حسین ؑ کے چیئرمین اعجاز حسین بہشتی، پاکستان عزاداری کونسل کے مرکزی صدر علامہ سید مجاہد عباس گردیزی، آستانہ عالیہ کے سجادہ نشین مخدوم حسن رضا مشہدی، دربار شاہ شمس ملتان کے سجادہ نشین مخدوم طارق شمسی، پاکستان عزاداری کونسل کے چیئرمین سید حسنین بخاری، ینگ پاکستانی آرگنائزیشن کے صدر نعیم اقبال نعیم، علامہ سید عون محمد نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ عبدالحق مجاہد اور دیگر مذہبی و سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف حکام کا بڑا مطالبہ،تکفیری مدارس اور دہشتگرد جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی
مولانا اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ وحدت وقت کا تقاضا نہیں بلکہ قرآنی تقاضا ہے اور رسول اکرم(ص) کے وجود مبارک کی برکت ایسی ہے کہ پورے عالم میں ابتدائے خلقت سے آخر تک ایسا وجودِ بابرکت نہ دنیا میں آیا ہے اور نہ آئے گا۔ آرمی پبلک کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جب تمام مسالک میں اتحاد ہوگا تو ملک خدادادِ پاکستان بھی ترقی کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزارت داخلہ کا تکفیری دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بڑا اقدام
مالک علی خان نے کہا کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے اور انشااللہ کشمیر ہم حاصل کرکے رہیں گے، دیگر شخصیات نے خطاب میں کہا کہ اتحاد امت کا سب بہترین نقطہ یہ ہے کہ اپنے اپنے عقائد پہ رہتے ہوئے ایک دوسرے کی باتوں کو سنیں اور اپنے قلب کو وسیع کریں تو وحدت قائم ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوالالمپورکانفرنس، پاکستان کو سعودی دھمکیاں، ترک صدر کے حیران کن انکشافات
مخدوم حسن رضا مشہدی نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ سے مکتب تشیع نے وحدت کے پرچم کو بلند رکھا ہے اور پیغام وحدت کو آنے والی نسلوں تک بھی پیچائیں گے۔علامہ سید مجاہد عباس گردیزی نے کہا کہ شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں انہیں تکفیریت کے ذریعہ سے کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا، آخر میں دربار شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم طارق شمسی صاحب نے ملک عزیز پاکستان کی سالمیت اور افواجِ پاکستان کو سربلندی اور اتحاد امت کیلئے خصوصی دعا کروائی۔







