اہم ترین خبریںدنیا

ایرانی صدرکی مشترکہ اسلامی ڈیجیٹل کرنسی کےاجراء کی تجویز سے مکمل متفق ہوں ، مہاتیرمحمد

مہاتیر محمد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انکا ملک کوالالمپور 2019ء اجلاس میں تمامتر اسلامی سربراہان مملکت کا میزبان ہے کہا کہ ہم اپنے لین دین کیلئے اپنی ملکی کرنسی یا مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال کر سکتے ہیں

شیعت نیوز: ملائشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سےمشترکہ اسلامی ڈیجیٹل کرنسی کےاجراء کی تجویز سےمکمل متفق کا اظہار کردیا ہے۔  ملت اسلامیہ کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا جائزہ لینے کی غرض سے بلائے گئے کوالالمپور اجلاس 2019ء کے میزبان، ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کیطرف سے پیش کردہ اسلامی ممالک کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی تجویز کیساتھ اپنے اتفاق نظر کا اظہار کیا ہے اور کرنسی کوڈنگ کی فیلڈ میں مسلم ممالک کے درمیان تجربات شیئر کئے جانے پر زور دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

ملائیشین میڈیا کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے مسلم ممالک کے درمیان ہونیوالی تجارت میں سے امریکی ڈالر کو حذف کرنیکی خاطر ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کیطرف سے پیش کی گئی اس تجویز کیساتھ اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلی مرتبہ سن رہے ہیں کہ ایران اور ترکی مسلم ممالک کے درمیان تجارتی لین دین سے امریکی ڈالر کو حذف کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ ساجد نقوی کی فوری کوشش سے میری بلاجوازگرفتاری کی سازش ناکام ہوئی، علامہ سبطین کاظمی

مہاتیر محمد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انکا ملک کوالالمپور 2019ء اجلاس میں تمامتر اسلامی سربراہان مملکت کا میزبان ہے کہا کہ ہم اپنے لین دین کیلئے اپنی ملکی کرنسی یا مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جب مسلم ممالک تجارتی لین دین کیلئے امریکی ڈالر کو استعمال کرتے ہیں تو امریکی اقتصادی پابندیاں ہمیں زیادہ نقصان پہنچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سنگین غداری کیس پیرا 66 انسانی و اسلامی اقدار کےمنافی ہے، علامہ عارف حسین واحدی

انہوں نے 4 فریقی سربراہان مملکت ملاقات، جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی موجود تھے، کے بعد خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عرصۂ دراز سے مسلم ممالک کے درمیان تجارتی لین دین سے امریکی ڈالر حذف کرنیکی خاطر ایک مشترکہ مسلم کرنسی متعارف کروانے کی پیشکش کر چکے ہیں جس پر بعد میں پیشرفت بھی حاصل ہوئی تھی لیکن یہ منصوبہ تب عالمی سپر پاورز کیطرف سے سازشوں کا شکار کر دیا گیا تھا کیونکہ ہمارے ہاتھوں انکی کرنسی کا استعمال انہیں مزید طاقتور بنا دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک جج کے تاثرات غیر مہذب اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کیطرف سے اسلامی امت کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے بلایا گیا اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس ‘کوالالمپور 2019ء’ جمعرات کے روز ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اسلامی ممالک کی سینکڑوں مقتدر شخصیات نے شرکت کی جن میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی، ترک صدر رجب طیب اردوغان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button