پاکستان کی اہم خبریں

سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

کوالالمپور سمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی، ملائشیاء اور قطر ملکر سہ ملکی ٹی وی چینل بنائیں گے

شیعت نیوز :سعودی غلامی پر فخر کرنے والے وزیراعظم عمران خان کی انتہائی اہمیت کی حامل ملائشیاء کانفرنس میں عدم شرکت کی وجہ سے نئے پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا ۔کوالالمپور سمٹ کے اعلامیے کے مطابق ترکی ، ملائشیاء اور قطر مل سہ ملکی ٹی ویکر چینل بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی غلامی کا بدترین مظاہرہ، عمران خان کا دورہ ملیشیاء منسوخ

اطلاعات کے مطابق تبدیلی کے دعویدار وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی غلامی کا ایک اور تحفہ پوری قوم کو مل گیا۔سعودی آقاؤں کے حکم پر انتہائی اہمت کی حامل ملائشیاء کانفرنس میں شرکت نا کرنے پر تبدیلی خان نے پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :نئے پاکستان میں بھی ریاست کا طرز عمل وہی ماضی کی حکومتوں کی طرح غلامانہ ہے،علامہ راجہ ناصر عباس

ملائشیاء کانفرنس کے اعلامیے کے مطابق آل سعود کے پاکستان میں نئے بخشو وزیراعظم عمران خان کو 18 تا 21 دسمبر منعقد ہونے والی ملائشیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :شیعہ دشمنی ،محمد بن سلمان کی اپنے ڈرائیور عمران خان کو ذلفی بخاری کو ہمراہ نا لانے کی ہدایت

زرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد بن سلمان کی جانب سے بنا اجازت ملائشیاء کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کئے جانے پر بخشو عمران خان کی سخت سرزنش کی گئی تھی۔عمران خان نے ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کانفرنس میں بھیجنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن یوٹرن خان نے سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ کر شاہ محمود قریشی کو بھی ملائشیاء جانے سے روک کر اپنے سعودی آقاؤں کی خطے میں بدمعاشی قائم رکھنے کے حوالے سے اپنی پوری خدمات پیش کیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button