پاکستان کی اہم خبریں

پاک افغان بارڈر پر نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کا جوان شہید

دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک تقدیر علی کے نام سے ہوئی ہے

شیعت نیوز :پاک افغان بارڈر پر بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی شناخت لانس نائیک تقدیر علی کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا پاک افغان سرحد کے اگلے مورچوں کا دورہ

اطلاعات کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران فوجی جوان بارودی سرنگ کی زد میں آئے۔واضح رہے کہ رواں سال ستمبر میں بھی پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے افسر میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے تھے۔14 ستمبر کو بھی پاک افغان سرحد پر دہشتگردی کے 2 مختلف واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جبکہ 2 افغان دہشتگرد واصل جہنم ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کا میجر اور سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود باڑ لگانے کاعمل جاری رکھےگا، افغان فورسز اور حکام اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا باڑ لگانے کا مقصد دہشت گردوں کی آمدورفت روکناہے، افغان فورسز کو سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق تعاون کرناچاہیے، افغانستان دہشت گردوں کیخلاف لگائی جانے والی باڑ میں تعاون کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button