پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی جارح افوج کی لائن آف کنٹرول پر ایکبار پھر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

شیعت نیوز :بھارتی جارح افوج کی جورا سیکٹر میں سویلین آبادی گولہ باری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں، خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی جارح افوج کی لائن آف کنٹرول پر پھر بلااشتعال گولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور پاک فوج کے 3 جوان زخمی ہوگئے ہیں۔پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور دشمن کو لاشیں اٹھانے پر مجبور کردیا۔جورا سیکٹر میں سویلین آبادی کو نشانہ بنایا ،شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل،خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ ، 3 سالہ بچی سمیت 2 افراد شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے جورا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :ایل او سی کے چھمب سیکٹر میں بھارتی بارودی سرنگ کا دھماکہ، 5 فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 14 سالہ شہریار اور 29 سالہ نوید شامل ہیں۔شہداء کا تعلق ایل اوسی کے گائوں لسوا سے ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی جارح فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شھید

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستانی فوج کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فوجی پوسٹ کو نقصان پہنچا اور بھارتی پوسٹ سے لاشوں کو نکالتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اوربھارتی فوج میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 پاکستانی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button