پاکستان

کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیری عوام کیساتھ ہر محاز پر ان ک شانہ بشانہ کھڑے ہیں، شبر رضا

مظلوم کشمیری بھائیوں کو ان کا حق آزادی دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گے

شیعت نیوز :کشمیر کی آزادی کے لئے لبنان،فلسطین،بحرین اور یمن کے عوام سے درس حریت لینے کی ضرورت ہے۔حکومت اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کو ان کا حق آزادی دلوانے کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔

اطلاعات کے مطابق جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنماء شبر رضا نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی تکمیل کا نامکمل ایجنڈا ہ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی حقوق کے لئے ہر محاذ پر ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری مظلومین غزہ، لبنان اور یمن کے مظلومین سے درس حریت لیتے ہوئے غاصب انڈیا کیخلاف قیام کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبر رضا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں ظالم نے اپنے ظلم اور مظلومین نے اپنے صبر کی نئی تاریخ رقم کی ہے، وادی کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائی گذشتہ کئی ماہ سے محصور ہیں، حکومت کشمیری مظلومین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں :نہتے کشمیریوں کو بھارتی رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،علامہ راجہ ناصرعباس

شبر رضا نے کہا کہ انشاءاللہ ظالم جلد رسوا ہوگا اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی یہ مقدس تحریک ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا جنوبی ایشیا کے امن کے لئے مستقل خطرہ بن چکا ہے، پاکستان کیخلاف کسی بھی جارحیت کا پوری قوم مل کر بھرپور جواب دے گی، قانون الہی ہے کہ ظالم رسوا ہوکر رہے گا، آج مظلوم کشمیری مسلمان مسلم امہ کی جانب بھی دیکھ رہے ہیں کہ کب دیگر مسلم ممالک بھی مظلومین کشمیر کی حمایت کے لئے آگے بڑھیں گے اور دنیا میں حمایت مظلومین کشمیر کی صدا ہر کونے سے بلند کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button