اہم ترین خبریںدنیا

برطانوی حسینہ انٹرنیٹ پرجہاد النکاح کے لیے تیار

شیعت نیوز:برطانوی حسینہ امانی نور کا داعشی دہشتگرد جنگجو سے آئن لائن معاشقہ جہاد النکاح میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لیور پول سے کم عمر لڑکیوں کے حسن کا مقابلہ جیتنے والی سابق ’مس ٹین‘ امانی نور نےدہشتگرد وہابی تنظیم داعش کے جنگجو سے آن لائن معاشقے کو جہاد النکاح میں بدل دیا۔

برطانوی پولیس نےجہاد النکاح کی ملزمہ امانی نور کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کردیا۔

امانی نور پر الزام ہےکہ انہوں نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے دن داعش کے ایک جنگجو سے جہاد النکاح کیا، جس سے امانی نور کے کچھ عرصہ قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔
پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے امانی نور ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔

امانی نور نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ لور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب کو جاننے کا ارادہ کیا اور اسی لیے ہی انہوں نے داعش کے جنگجو سے جہاد النکاح کیا۔

سابق برطانوی حسینہ کو آئندہ ہفتے تک سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button