صدر ٹرمپ نے اپنے مواخذے کے عمل کو جعلی قراردیدیا

14 دسمبر, 2019 13:46

شیعت نیوز:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکا کیلیے بہت برا کررہے ہیں۔ ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

8:08 شام اپریل 22, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔