پاکستان کی اہم خبریں

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ لاہور، داتا دربار پر حاضری

پاک فوج کے سپہ سالار آج لاہور میں اپنا مصروف ترین دن گزاریں گے

شیعت نیوز :پاک فوج کے سپہ سالار آج لاہور میں اپنا مصروف ترین دن گزاریں گے، اس دوران وہ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں دیگر اہم معاملات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا دورہ رحیم یار خان اور بہاولپورر کا کیا جس کے بعد اب وہ لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے داتا دربار پر حاضری بھی دی ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی آمد کے موقع پر داتا صاحب کے اطراف سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، جنر ل قمر جاوید باجوہ نے داتا صاحب حاضری دی، چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی سازشیں ناکام جنرل قمر باجوہ کی پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں توسیع ھوگئی

زرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور دیگر اعلیٰ فوجی قیادت نے داتا دربار کے احاطے میں بیٹھ کر کچھ وقت بھی گزارا اور اس دوران تلاوت قرآن پاک اور درود و سلام بھی پڑھتے رہے۔یاد رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی ہے اور سپریم کورٹ نے حکومت کو قانون سازی کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button