اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں: حماس

07 دسمبر, 2019 02:18

شیعت نیوز:فلسطینی تنظیم حماس کے رکن خلیل الحیہ نے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کے منصوبے کو سختی کے ساتھ مسترد کردیا ہے۔ خلیل الحیہ کا کہنا تھا کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات فلسطین کی موجود صورتحال کے پیش نظر ہیں اور ان مذاکرات کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حماس کا اسرائیل کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی کو کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ اسرائیلی حکومت غاصب ہے اور غاصب حکومت کے ساتھ طویل المدت جنگ بندی ممکن نہیں۔

10:07 صبح اپریل 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔