اہم ترین خبریںپاکستان

کالعدم سپاہ صحابہ کاانتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

شیعت نیوز: خیبر پختونخوا کےدہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کی ہے۔ـ حساس ادارے کی کارروائی میں کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد عامر گرنیڈی اور اسکا ساتھی غلام جیلانی مقابلے میں ہلاک ہوگئےـ۔

یہ بھی پڑھیں: اے مسلمانوں!مظلوم شیعوں کے جنازوں کو کاندھا دینے والوں کی قلت کا معاملہ 1400سال پراناہے

دہشتگردوں کا تعلق کھیارہ گروپ سے بتایا گیا ہےـ ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہےـ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اقبال کھیارہ گروپ کے انتہائی اہم و مطلوب دہشتگردوں کی ٹانک روڈ ظفر آباد کے علاقہ میں موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا بدنام زمانہ دہشتگرد تاجی کھوکھر پورےکینگ سمیت گرفتار,بھاری اسلحہ برآمد

ذرائع کے مطابق ایک مشکوک مکان میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی پر سکیورٹی اہلکاروں نے مکان کو گھیرے میں لیا، اس دوران مکان میں موجود مسلح دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائر کھول دیا، جوابی کارروائی میں 2 دہشت گردوں کے مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کا سہولت کار ،عبدالولی خان یونیورسٹی کا لیکچرر اختر خان سنگین جرم میں گرفتار

ذرائع نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان /سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی اقبال کھیارہ گروپ کے اہم کمانڈر تھے، جنکی شناخت عامر ابوبکر عرف گرنیڈی اور غلام جیلانی کے نام سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والے دونوں دہشتگرد پولیس کو دہشت گردی سمیت دیگر قتل و غارت کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button