عراق

عراقی اسپیکر کا صدر برہم صالح سے نیا وزیراعظم نامزد کرنے کی درخواست

شیعت نیوز: عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اپنے ملک کے صدر برہم صالح سے درخواست کی ہے کہ وہ آئندہ پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام تجویز کردیں ۔

عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد ا لحلبوسی نے صدر برہم صالح کے نام ایک خط ارسال کرکے وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے عادل عبدالمہدی کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نئے وزیراعظم کا نام پیش کریں ۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیر اعظم عادل عبد المہدی نے اپنے اقتدار کہ خلاف سازش کیسے کی ؟

واضح رہے کہ عراقی عوام نے گذشتہ یکم اکتوبر سے ایک ہفتے تک بدعنوانی ، بے روزگاری اور رفاہی مسائل کی ابترصورتحال کے خلاف بغداد اور بعض دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئےتھے۔

اس کے بعد پچیس اکتوبر سے ان مظاہروں کی دوسری لہر شروع ہوئی جو بدستور جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے

عوامی مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے اور شدت اختیار کرجانے کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اپنا استعفیٰ دے دیا اور عراقی پارلیمنٹ نے بھی ان کا استعفیٰ منظور کرلیا۔

عراق کے آئین کے مطابق وزیراعظم کے استعفے کے بعد صدر کو پندرہ روز کے اندر اندر نئے وزیراعظم کا نام پارلیمنٹ میں پیش کرنا ہوتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button