پاکستان

چوبرجی دھماکے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کا خاکہ تیار کر لیا گیا

تکفیری دہشتگرد نے شیراکوٹ سے رکشہ میں بیٹھ کر بارودی مواد نصب کیا تھا

شیعت نیوز :چوبرجی ملتان روڈ دھماکے کے عینی شاہد رکشہ ڈرائیور مضان کے ابتدائی بیان کے مطابق تکفیری دہشتگرد نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور براون رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی، جس نے شیرا کوٹ سے رکشہ میں بیٹھ کر رکشہ میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے لاہور میں چوبرجی دھماکے سے متاثرہ رکشے کے ڈرائیور کی مدد سے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد کا خاکہ تیار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز لاہور کے علاقے چوبرجی میں ملتان روڈ پر ایک رکشہ میں زور دار دھماکہ ہوا تھا جس میں رکشہ ڈرائیور رمضان سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار رکشہ ڈرائیور رمضان نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بتایا کہ اس نے شیراکوٹ کے قریب سے ایک سواری کو بٹھایا اور سمن آباد اُتار دیا تھا، جس کے کچھ ہی دیر بعد زور دار دھماکہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے نصب بم کا دھماکہ 4بے گناہ شہری زخمی

رکشہ ڈرائیور رمضان کے ابتدائی بیان کے مطابق دھماکہ خیز مواد نصب کرنے والے تکفیری دہشتگرد نے ہلکے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور براؤن رنگ کی چادر اوڑھ رکھی تھی، جس نے شیرا کوٹ سے رکشہ میں بیٹھ کر بارودی مواد رکشہ میں نصب کیا تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے تکفیری دہشتگرد کا خاکہ جاری کئے جانے کے بعد سمن آباد اور اطراف کے علاقوں میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button