اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور، کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے نصب بم کا دھماکہ 4بے گناہ شہری زخمی

سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے بال بئیرنگ ملے ہیں، 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

شیعت نیوز: لاہور کی اہم شاہراہ ملتان روڈ پرکالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی جانب سے رکشے میں نصب بم کےدھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: مختار تقفی کے ہاتھوں قاتلان امام حسین ؑ کے فی النارہونے کے بعد اہل بیت ؑ نےخوشی منائی، علامہ حافظ سید ریاض نجفی

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے دھماکے کے بعد جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے مقام سے بال بئیرنگ ملے ہیں، 4 زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز ، عالم استکبار کی سازشیں، احساس عدم تحفظ،مہنگائی پر ایم ڈبلیوایم کا اجلاس جاری

بم ڈسپوزل حکام کا موقف ہے کہ دھماکے میں ڈیڑھ سے 2 کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہر میں سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button