اہم ترین خبریںپاکستان

ملعون ستار جمالی کا کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کیلئے ایم ڈبلیوایم کا دھرنا ، ٹائر نذرآتش

انہوں نے کہاکہ ملعون ستار جمالی کےخلاف یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلانا چاہئے کیوں کہ امام مہدی ع وارث رسول اور خلیفتہ اللہ ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کاگستاخ ِ امام مہدی ؑ ستار جمالی کیس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے اور کیس انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کے حق میں دھرنا ۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ ناظرعباس تقوی کا قرآن مجید کی توہین کرنے والے ملعون شخص کی پھانسی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین سٹی جیکب آباد کے زیراہتمام گستاخ امام زمانہ ع پر دھشت گردی کی دفعات لگانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کرکے شہر کے مین ڈی سی چوک پر دھرنا دیا گیا اور ٹائر جلا کر احتجاج رکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان ماتلی سراپا احتجاج،گستاخِ امام مہدی ؑ عبد الستار جمالی ملعون کی پھانسی کا پرزورمطالبہ

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور سندہ حکومت کو گستاخ امام مہدی ع کے خلاف دھشت گردی اور توہین رسالت و توہین اھل بیت ع کی دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں: اہلیان پاراچنار کا گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار ملعون کو بھارتی ایجنٹ قرار دیکر پھانسی کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ ملعون ستار جمالی کےخلاف یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت میں چلانا چاہئے کیوں کہ امام مہدی ع وارث رسول اور خلیفتہ اللہ ہیں۔ جن کی شان میں سینکڑوں آیات و احادیث نازل ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: آل پاکستان سنی تحریک کا حضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی دھرنے سے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی سیف علی ڈومکی ،سٹی سیکریٹری جنرل نذیر حسین دایو، وسیم لطیف مہر، آئی ایس او کے رہنما سید ثاقب علی شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button