شیعہ مکتب فکر کے خلاف نفرت انگیز تقریر، کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف مقدمہ درج
ملا احمد لدھیانوی متعدد شہروں میں ایسے ہی فرقہ وارنہ تعصب اور انتشار پر مبنی تقاریر کرچکاہےجس میں شیعوں کو کھلم کھلا کافر کہنا کوئی معمولی بات نہیں ۔

شیعت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کے قاتل احمدلدھیانوی کے خلاف مقدمہ درج ۔ اہل تشیع کتب فکر کے خلاف فرقہ وارانہ تقریرکے جرم میں ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے جارحانہ عزائم کے نتائج پوری دنیا کےلئے بھیانک ثابت ہو سکتے ہیں، ایم ڈبلیوایم
تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی کے خلاف دفعات 153،188 اور 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی سازشیں ناکام جنرل قمر باجوہ کی پاک فوج کی سپہ سالاری کی مدت میں توسیع ھوگئی
ایف آئی آر میں پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ احمد لدھیانوی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں ہمت میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی اور نفرت آمیز تقریر کی ۔ جبکہ حکومت پاکستان کی فرقہ وارانہ قیادت کی فہرست میں نام شامل ہونے کے باعث ان کا ڈیرہ اسماعیل خان میں داخلہ بھی ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کراچی ڈویژن کاتین روزہ 40واں کنونشن کل سےشروع ہوگا، میثم زیدی
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی پاکستان میں 70ہزار سے زائد بے گناہ فوجی جوانوں اور عام شیعہ سنی عوام کے قتل عام میں ملوث ہے جس کی سربراہی اس وقت ملا احمدلدھیانوی کے ہاتھوں میں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: آیت اللہ سیستانی کی جان کو خطرہ، حشد الشعبی حفاظت پر مامور
ملا احمدلدھیانوی پر فرقہ وارانہ تقریر اور نفرت انگیز خطاب کا یہ کوئی پہلا الزام نہیں اس سے قبل بھی یہ دہشت گرد اسلام آباد، کراچی، خیرپور، لاہور، جھنگ ، فیصل آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، ملتان ، کوئٹہ اور متعدد شہروں میں ایسے ہی فرقہ وارنہ تعصب اور انتشار پر مبنی تقاریر کرچکاہےجس میں شیعوں کو کھلم کھلا کافر کہنا کوئی بڑی بات نہیں ۔