امن ہو گا تو مدینے کی ریاست کا خواب دیکھا جا سکےگا، علامہ رمضان توقیر

28 نومبر, 2019 09:00

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل کے مرکزی رہنما علامہ رمضان توقیر نے ریاست مدینہ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روز ازل سے انسانیت کسی آئیدیل نظام کی تلاش میں ہے۔ اگر ہم نے پاکستان میں ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے، تو ہمیں سب سے پہلے سیرت نبی (ص) کا بغور مطالعہ کرنا ہو گا۔ نبی کریم (ص) نے ریاستی امور چلانے کے لئے اپنے ساتھیوں میں سے ماہرین اور صاحبان کردار لوگوں کا انتخاب کیا اور انہیں مختلف امور تقویض کیئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران مل کر استعماری پابندیوں اور دھمکیوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں، مہدی ہنردوست

محکمہ اوقاف خیبر پختونخوا کی طرف سے اوقاف دفتر پشاور میں ریاست مدینہ کے عنوان سے صوبائی سیرت النبی (ص) کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی، سابق مشیر وزیر اعلٰی و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، سیکرٹری اوقاف فرخ خان، چیف خطیب خیبر پختونخوا مولانا اسماعیل، سابق چیف خطیب قاری روح اللہ مدنی، مولانا احسان اللہ جنیدی، مولانا عبد السلام سلفی و دیگر مقررین نے ریاست مدینہ کے موضوع پر خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیرمیں اسرائیلی ماڈل لانے کا بیان بھارتی حکومت کی فسطائی سوچ کی عکاسی ہے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی عدل کی بنیاد پر نظام کو استوار کرنا ہو گا اور عدل و انصاف کو سب سے پہلا اصول قرار دینا ہو گا۔ ریاست مدینہ میں کسی گورے کو کالے اور کسی عربی کو عجمی اور کسی انصاری کو مہاجر پہ برتری نہیں تھی۔ ریاست مدینہ کا یہ امتیاز بھی یہی تھا کہ وہاں ریاست کے پاس موجود وسائل پر تمام شہریوں کا برابر کا حق ہوتا ہے۔ ریاست مدینہ کا ایک اہم کلیدی کردار یہ بھی تھا کہ وہاں ظلم و ستم اور انتقام و بدلے کا ماحول ہی پیدا نہیں کیا گیا۔ اول تو کسی کو جرات ہی نہیں ہوتی تھی کہ کسی کمزور پر جارحیت کرے۔ اگر کوئی کرتا بھی تھا تو اللہ کے قانون کے مطابق فوری سزا دی جاتی تاکہ آئندہ کوئی جرات نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی زیارت پالیسی کا اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس کا اجلاس کا بائیکاٹ

انہوں نے مزید کہاکہ مدینے والے جیسا پر امن کوئی تھا نہ ہو گا لہذا ہمیں مدینے کی ریاست سے امن کا درس لیتے ہوئے اس درس کو عام کرنا ہو گا۔ مذہبی، خاندانی، علاقائی، سیاسی اور خارجی معالات میں امن کا دامن تھامنا ہو گا کیونکہ امن ہو گا تو مدینے کی ریاست کا خواب دیکھا جا سکےگا۔ تقریب کے آخر میں محکمہ اوقاف کی طرف سے سیکرٹری اور ایڈمنسٹیٹر نے مہمانوں، مقررین تحایف اور شیلڈز تقسیم کیں۔

10:12 صبح اپریل 12, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔