اہم ترین خبریںپاکستان

حکومت کی زیارت پالیسی کا اجلاس، علامہ راجہ ناصر عباس کا اجلاس کا بائیکاٹ

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دعوت کے باوجود اجلاس میں شرکت نہیں کی اور تحریری صورت میں وفاقی وزیر مذہبی امور کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیاہے

شیعت نیوز: وزارت مذہبی امورکے زیراہتمام زیارت مینجمنٹ پالیسی کی تشکیل کے لئے حکومت اور شیعہ علماءکا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کی ۔ ذرائع کہ مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے زیارت مینجمنٹ پالیسی کی تشکیل پر تحفظات کے باعث اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں: حج و عمرہ کی طرح شام و عراق اور ایران کی زیارات کو بھی آسان بنایا جائے گا، وزیر مذہبی امور

ایم ڈبلیوایم کے ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نےزائرین کی مشکلات کےحل کیلئے گذشتہ اجلاس میں پیش کردہ ایم ڈبلیوایم کی سفارشات پروعدوں کےمطابق عمل نہیں کیا۔ایم ڈبلیوایم نے مطالبہ کیا تھاکہ زیارت پالیسی کی حتمی تشکیل سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرزخصوصاً قافلہ سالاروں اور ٹورآرگنائزرزکی تنظیموں کی سفارشات کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ ایسے قوائد وضوابط مرتب کیئے جاسکیں جس سے زائرین کی مشکلات اور تکالیف میں کمی آئے اور غیر قانونی اور غیر قانونی سرگرمیاں انجام دینے والے افراد کی بیخ کنی ہوسکے لیکن حکومت کی جانب سے ایسا نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کربلا جانےوالے ایک لاکھ پاکستانی زائرین زمینی سرحد سے ایران میں داخل ہوئے ،گورنرسیستان و بلوچستان

اسی باعث علامہ راجہ ناصرعباس نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ایم ڈبلیوایم جلدہی زیارت مینجمنٹ پالیسی کے حوالے سے باضابطہ پریس کانفرنس کرے گی اور زائرین کو سہولیات کے نام جو مزید مشکلات اور مالی اخراجات میں پھنسانےکی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف اسٹینڈ کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور اور ترجمان وزیر اعظم عمران خان کی زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے عراقی سفیر سے ملاقات

حکومتی اعلامیہ کہ مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مذہبی امور مشتاق احمد، ایڈیشنل سیکرٹری داؤد محمد بریج، جوائنٹ سیکرٹری امجد خان، علامہ شہنشاہ نقوی، ڈاکٹر غضنفر مہدی، علامہ مفتی کفایت حسین نقوی، آغا رضی جعفر نقوی، علامہ امین شہیدی، علامہ محمد حسین اکبر، آغا عبداللہ رضوانی، علامہ محمد شیخ شفا نجفی، سید اخلاق حسین کاظمی، راجہ بشارت امامی، مولانا مظہر عباس علوی، آغا ظہور خان، آغا خورشید جوادی، مولانا تنویرالکاظم، آغا جمعہ اسدی، وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button