دنیا

امریکی صدر کا سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

شیعت نیوز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے سعودی میں 3000 فوجی تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانگرس کو بھی فوجی تعیناتی کی اطلاع دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ علی اکبر ولایتی

امریکی صدر نے کانگرس کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پہلے سے موجود فوجیوں کے علاوہ سعودی عرب میں مزید تین ہزار امریکی فوجی تعینات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی افواج سعودی عرب میں پہلے بھی کئی بار تعینات رہی ہیں اور 2003 میں عراق جنگ ختم ہونے پر سعودی عرب سے روانہ ہوگئی تھیں۔ اس کے بعد سعودی عرب میں امریکی افواج کی تعیناتی کا اب یہ پہلا موقع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی تیل ریفائنری میں دھماکہ، 2افراد ہلاک

دوسری جانب امریکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجی دستے، جنگی ساز و سامان اور وسائل سعودی عرب بھیجے جائیں گے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اضافی فوج کی تعیناتی کے ساتھ مملکت کے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راڈار اور میزائل نظام بھی مہیا کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ کمزور اور وحشی بن چکا ہے، آیت اللہ خامنہ ای

خیال رہے کہ امریکہ خطےمیں کشیدگی پیدا کرکے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button