دنیا

صدر ٹرمپ نے امریکہ کی قومی سلامتی کو کمزور کیا ہے۔سربراہ ایوان نمائندگان

شیعت نیوز: امریکی ایوان نمائندگان کی سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت یوکرین سے صدر ٹرمپ کی درخواست قومی سلامتی کو کمزوری اور صدارتی حلف نامے کی خلاف ورزی ہے۔

ننسی پیلوسی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کے حوالے سے جاری تحقیقات کے دوران رشوت ستانی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے کے شکنجے میں جکڑنے کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ پہلے گواہ نے اس بات کی تائید کی ہے کہ ٹرمپ نے اپنے سیاسی رقیب جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات انجام نہ دینے تک یوکرین فوجی امداد روک لینے کی بات کہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی ایوان نمائندگان میں مواخذے کی قرارداد کی منظوری پر ٹرمپ پریشان

امریکی ایوان نمائندگان نے بدھ کے روز سے یوکرین گیٹ کے تحقیقات کے حوالے سے متعلقہ گواہوں کو ایوان میں طلب کیا تھا جن میں یوکرین میں امریکہ کے سفیر ولیم ٹیلر بھی شامل تھے۔ ولیم ٹیلر نے گواہی دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے لیے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف تحقیقات یوکرین کے مستقبل سے زیادہ اہم تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں ۔ الہان عمر

توقع کی جارہی ہے کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک ایوان نمائندگان میں آسانی سے منظور ہوجائے گی جس پر ڈیموکریٹ کا کنٹرول ہے تاہم صدر کی برطرفی کا معاملہ کھٹائی میں پڑ جائے کیونکہ اس کے لیے سینٹ کی دوتہائی اکثریت لازمی ہے اور امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کی اکثریت ہے۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر 2020ء میں ہونے والی امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حریف بائیڈن کے خلاف مقدمات بنانے کے لیے دباؤ ڈالا تھا جسے وائٹ ہاؤس کے ایک انٹیلی جنس اہلکار نے ریکارڈ کرلیا اور اس کیس میں بطور گواہ شامل بھی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button