مقبوضہ فلسطین

صیہونی جنگی طیاروں کا غزہ میں حماس ٹھکانوں پر راکٹ حملہ

شیعت نیوز : اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر غزہ پر راکٹ حملہ کیا ہے۔

غاصب صیہونی کے لڑاکا طیاروں نے غزہ میں اسلامی مزاحتمی تحریک حماس سے وابستہ کوسٹ گارڈ کے ہیڈ آفس پر نو راکٹ فائر کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بربریت پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل افسوس اور لائق مذمت ہے، قاسم شمسی

صیہونی حکومت کے فوجی ترجمان آویخای اردعی نے دعوی کیا ہے کہ غزہ پر یہ حملہ صیہونی آبادی والے علاقے بیئر سبع پر کیے گئے راکٹ حملوں کے جواب میں کیا ہے۔

اسرائیل نے یہ حملے ایسے وقت میں کیے ہیں جب جمعرات کی صبح سے صیہونی حکومت اور جہاد اسلامی کے دردمیان جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے۔

غزہ میں ہونے والی فضائی کارروائیوں کے بعد مصر کی کوششوں سے دو روز قبل جہاد اسلامی اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا۔اسرائیل نے گزشتہ ہفتے منگل کی صبح سویرے غزہ کے خلاف اپنے وحشیانہ حملوں کا آغاز کیا تھا۔

فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی حکومت کی تازہ جارحیت میں چونتیس فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں چھے کم سن بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔ اس جارحیت میں ایک سو دس سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے اور ان میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ حیفا کے فلسطینی شہریوں نے بھی غزہ کے عوام کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں غزہ کے حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور مظاہروں کا دائرہ مقبوضہ فلسطین کے شہر حیفا تک پہنچ گیا ہے۔

مظاہرے میں شریک لوگوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا مذمت کی اور اسرائیل کے ناجائر قبضے کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ مظاہرین نے غزہ کے عوام کی استقامت کو سراہا اور تحریک مزاحمت کے حق میں نعرے بھی لگا رہے تھے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button