ایران

امریکہ اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ علی اکبر ولایتی

شیعت نیوز : مجمع جہانی بیداری اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ عالمی استکبار امریکہ کی سرکردگی میں مختلف طور طریقوں سے صیہونی حکومت کیلئے علاقے میں سکیورٹی کی فراہمی کیلئے اسلام کے فروغ کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں 33 ویں بین الاقوامی اتحاد امت کانفرنس

عالمی امور میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے آج صبح تہران میں مجمع جہانی بیداری اسلامی کی کونسل کے بارہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جولان کی پہاڑیوں کو غاصب صیہونی حکومت کی اراضی میں شامل کرنا، صیہونی فوج کو مسلح کرنا اور بعض مرتجع عرب ملکوں کی صیہونی حکومت سے روابط کے خراب ہونے کا خوف جملہ وہ مسائل ہیں جن کے بارے میں امریکہ نے اسرائیل اور بعض مرتجع عرب حکمرانوں کی ہم آہنگی اور باہمی تعاون سے عالم اسلام کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالم اسلام صیہونی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کو مالی مدد فراہم کرے

ڈاکٹرعلی اکبر ولایتی نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے مقابلے کیلئے مزاحمتی تحریک کی فعال سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن، نئی سازش کے تحت عراق و لبنان کی ناگوار صورتحال کو جاسوسی کے نیٹ ورک کے ذریعے خراب کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button