مقبوضہ فلسطین

کمانڈر بہاء ابو العطاء کی شہادت نے اسرائیل کے خاتمے کو نزدیک تر کر دیا ہے، بسام ابوشریف

اسرائلیوں نے بہاء ابو العطاء کو انکی اہلیہ سمیت شھید کر کے بدترین غلطی کی ہے

شیعت نیوز :کمانڈر بہاء ابو العطاء کی شھادت غاصب اسرائیل کی بوکھلاہٹ اور مظلوم فلسطینی عوام کو ایک نئی انتفاضہ کے لئے بیدار اور متحرک کرنے کے مترادف ہے۔اسرائلیوں نے بہاءابوالعطاء کو انکی اہلیہ سمیت شھید کر کے بدترین غلطی کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سابق فلسطینی صدر کے مشیر بسام ابوشریف غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک جہادِ اسلامی کے کمانڈر بہاء ابو العطاء کی شہادت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا غاصب صیہونی درندوں کو امریکی وزیر خارجہ مائک پمپیو اور امریکی صدر کے مشیر خاص جیرڈ کشنر کی جانب سے خطے میں قتل و غارت اور خونریزی پھیلانے کے لئے آمادہ کیا جا رہا ہے۔بسام ابوشریف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے کمانڈر بہاء ابوالعطاء کو انکی اہلیہ سمیت شہید کرنے اور دمشق میں موجود جہادِ اسلامی کے ایک اور کمانڈر اکرم العجوری کو شہید کرنے کی مذموم کوشش کو مشرق وسطی کیلئے بنائے گئے مذموم منصوبوں میں امریکہ کی شکست کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ میں اسرائیل کا فضائی حملہ ، جہاد اسلامی کا کمانڈر اہلیہ سمیت2 شہید

بسام ابوشریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ اپنے منصوبوں میں پےدرپے شکست اور امریکی عوام کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے تنگ آیا ہوا امریکی صدر اب غیرقانونی ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، جبکہ یہی اوچھے ہتھکنڈے ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں لے ڈوبیں گے۔بسام ابوشریف کا مزید کہنا تھا انشاء اللہ غاصب اسرائیل کی نابودی کا وقت معین قریب  ہے، اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسرائیل کو رسوائی اور شرمناک شکست سے نھیں بچا سکتی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button