اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخ ستار جمالی کو پاکستانی قانون کی شق 295 کے مطابق فوراً پھانسی دی جائے، آئی ایس او پشاور

مقررین نے کہاکہ ملعون ستار جمالی کے اس گستاخانہ اقدام سے کڑوڑوں مسلمانان عالم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں

شیعت نیوز: آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیراہتمام پشاور پریس کلب کے سامنے گستاخ امام زمانہ (عجل اللہ فرجہ الشریف) ملعون ستار جمالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں گستاخ امام زمانہ (عج) اور دشمن ولایت فقیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعیان مظفر گڑھ کاگستاخی امام مہدی ؑ کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ثقلین مہدوی، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹری جنرل مظفر علی اخواند زادہ اور پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات سید میثم نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ (عج) کی شان میں گستاخی کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی رٹ کو چیلنج اور آل رسول ؐکی توہین کرنے والےکی سزاصرف پھانسی ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

مقررین نے کہاکہ ملعون ستار جمالی کے اس گستاخانہ اقدام سے کڑوڑوں مسلمانان عالم کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ امام مہدی برحق ؑ کی زات بابرکت تمام امت مسلمہ کے درمیان انتہائی عزت واحترام کی حامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخ ِ امام مہدی ؑملعون عبدالستارجمالی کی پھانسی کا مطالبہ پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقررین نے کہاکہ گستاخ ستار جمالی کو پاکستانی قانون شق 295 کے مطابق فوراً پھانسی دی جائے۔ کیوںکہ گستاخ امام مہدی علیہ السلام دراصل گستاخ رسول (ص) ہے، ان مقدس ہستیوں کی توہین کوئی غیرتمند مسلمان برداشت نہیں کر سکتا۔ اسکو جلد سزا دی جائے ورنہ احتجاج پورے پاکستان کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل جائیگا جسکی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: گستاخِ فرزند رسولؐ ، تکفیری دہشتگرد عبدالستار جمالی گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل منتقل

واضح رہے کہ ملعون عبد الستار جمالی کی جانب سے امام مہدی ؑ کی شان مبارکہ میں بدترین گستاخی کے خلاف پوری ملت جعفریہ سراپا احتجاج ہے ۔ ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیاں کا سلسلہ زور پکڑتا جارہاہے ۔ شیعیان حیدر کرارؑ کا صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس بدبخت کو سر عام پھانسی دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button