اہم ترین خبریںپاکستان

گستاخِ امام زمانہ ؑ، ملعون عبد الستار جمالی تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار، باپ اور بھائی گرفتار

پولیس نفری نے موقع پر مجرم کے باپ ، بھائی اور ماموں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے

شیعت نیوز: منجی عالم بشریت ، منقسم خون امام حسین ؑحضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی کے مرتکب ملعون عبد الستار جمالی کی گرفتاری کے لئے چھاپے ۔لعنتی شاتم ِ امام مہدی ؑ عبدالستار کا بھائی، باپ اور ماموں گرفتار۔ مجرم دیوبند تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار۔پولیس ٹیم ملعون گستاخ ِ امام زمانہ ؑ کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ روانہ ۔

یہ بھی پڑھیں: ملت جعفریہ کا احتجاج ، گستاخ امام زمانہ (عج)کیخلاف مقدمہ درج،گرفتاری کیلئے چھاپے

ذرائع کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر فرزند رسول ؐحضرت امام مہدی ؑ کی شان میں گستاخانہ ویڈیو نشر ہونے کے بعد ملت جعفریہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔سندھ کے مختلف اضلاع میں آج بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کیئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔جس میں ملعون گستاخ امام زمانہؑ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امام مہدی آخر الزمان عج کی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف جیکب آباد میں احتجاج

ملعون گستاخ ِ امام مہدی ؑ عبدالستار جمالی کے خلاف تھانہ پھلجی ولیج ضلع دادو میں شیعہ رہنماؤں کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوجانے کے بعد مجرم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون عبدالستار جمالی کی امام مہدی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی ،ملت جعفریہ میں شدید اشتعال

ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایاکہ پولیس کی بھاری نفری ملعون عبدالستار جمالی کی گرفتاری کے لئے اس کے گھرپہنچی تو ملزم پہلے ہی دیوبند تبلیغی مرکز رائیونڈ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: دختر پیغمبراسلامؐ حضرت فاطمتہ الزہراؑ کی شان میں بدترین گستاخی کے خلاف احتجاج

پولیس نفری نے موقع پر مجرم کے باپ ، بھائی اور ماموں کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ مجرم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیم رائیونڈ روانہ ہوگئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button