علامہ سید عابد حسین الحسینی کا سانحہ رحیم یار خان پر اظہار افسوس،متاثرہ خاندانوں سے تعزیت
مستقبل میں اس قسم کے ہولناک حادثات سے بچنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں

شیعت نیوز :علامہ سید عابد حسین الحسینی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں سندھ اور پنجاب میں متعدد ٹرین حادثوں کے باوجود حکومتی اراکین خصوصاً وزیر ریلوے سوائے بیان بازیوں کے کچھ نہیں کر رہے۔مستقبل میں اس قسم کے ہولناک حادثات سے بچنے کیلئے حکومت کو اقدامات کرنے چاہئیں۔
اطلاعات کے مطابق تحریک حسینی پارا چنار کے سربراہ سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے تیزگام ایکسپریس میں ہولناک آتش زدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بقول وزیر ریلوے کے اگر مسافروں کیوجہ سے ٹرین میں آگ لگی تو یہ متعلقہ محکمےکی بدترین نااہلی اور ناکامی ہے۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز سانحہ رحیم یار خان کے بعد آج سکھر ایکسپریس میں بھی آتشزدگی کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں،الحمد اللہ سکھر ایکسپریس میں کسی جانی و املی نقصان کی اطلاعات نھیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں :علامہ سید باقر زیدی کا ٹرین حادثے میں 70 سے زائد مسافروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس
علامہ سید عابد حسین الحسینی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹرین حادثوں کی تحقیقات کے حوالے سے اعلانات تو کئے گئے لیکن ان کی نتائج آج تک منظر عام پر نھیں لائے گئے۔پاکستان کی ٹرینیوں میں سفر کرنے والوں میں اکثریت غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتی ہے،اور اس قسم کے ہولناک حادثات اور اس کے نتیجے میں حکومت خصوصاً وزیر ریلوے کے تکلیف دہ بیانات عوام کی تکلیفوں میں مذید اضافہ کرتے ہیں۔ علامہ سید عابد الحسینی نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سانحہ رحیم یار خان اور آج سکھر ایکسپریس حادثے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بناتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے مستقبل میں اس قسم کے ہولناک حادثات سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔