پاکستان کی اہم خبریں

بھارتی جارح فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شھید

بھارتی تازہ جارحیت میں جورا گاؤں اور لالہ گاؤں کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا

شیعت نیوز :بھارتی جارح فوج نے ایک بار پھر آزاد کشمیر میں واقع وادی نیلم پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔بھارتی تازہ جارحیت میں جورا گاؤں اور لالہ گاؤں کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں باپ بیٹا شہید اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

اطلاعات کے مطابق وادی نیلم کے ڈپٹی کمشنر راجا محمود شاہد نے کہا کہ بھارتی جارح فوج نے چھوٹے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے اور شیلنگ کی شدت بہت زیادہ تھی۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی شیلنگ کے نتیجے میں لالہ گاؤں میں گل زرین نامی شخص اور ان کا 12 سالہ بیٹا سلطان شہید ہوگیا۔سرحدی جارحیت کے نتیجے مین ایک معصوم بچی زخمی جبکہ 2 مکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :سفیروں کے وفد کا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے متاثرہ سیکٹرز کادورہ

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ایک معمول ہے۔ بھارت آئے روز بلا اشتعال فائرنگ کر کے شہری آبادی کو نشانہ بناتا رہتا ہے۔ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاکستان کو جانی اور مالی نقصان کا سامنا ہے، جس پر حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی فورم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button