پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی دارالحکومت تہران میں پاکستانی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے دفتر کا قیام

ایف آئی اے ادارے کے قیام کا مقصد در اصل مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کی مزید تقویت ہے

شیعت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کا دفترقائم کیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب میں اعلیٰ سرکاری ایرانی حکام سمیت خاتون پاکستانی سفیر رفعت مسعود  بھی شریک تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کشمیریوں کی حمایت پر آیت اللہ خامنہ ای اور ایرانی عوام کا مشکورہے، رفعت مسعود

تفصیلات کے مطابق، اس تقریب میں شریک پاکستانی سفیر رفعت مسعود صاحبہ نے کہا کہ ایف آئی اے ادارے کے قیام کا مقصد در اصل مشترکہ سرحدوں پر دونوں ملکوں کے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کی مزید تقویت ہے تا کہ ایران اور پاکستان کے تجارتی، اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف سفارت کار محترمہ رفعت مسعود ایران میں پاکستانی سفیر تعینات

انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات کو بالخصوص مشترکہ سرحدوں میں کئی مسائل اور مشکلات کا شکار ہوا اور ان جیسے مسائل، مختلف شعبوں میں پاک ایران تعلقات میں کمی کے باعث بنیں لہذا اس ادارے کا قیام ان جیسے مسائل کے حل اور باہمی تعلقات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں: ایران اور پاکستان کے درمیان گہرا اور برادرانہ رشتہ ہمیشہ باقی رہے گا اور یہ تعلقات روز بروز مستحکم ہوتے جائیں گے ،رفعت مسعود

محترمہ رفعت مسعود صاحبہ نے کہا کہ ایف آئی اے ادارے کے قیام سے دونوں ممالک کے مابین امن و امان برقرار رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم وغیرہ کی روک تھام کے لئے پاک ایران کے قانون نافذ کرنے والوں کے درمیان تعاون میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ گزشتہ دو سال پہلے پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد ممیں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے میں بھی ایف آئی اے کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button