اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے معاشی استحکام خلاف اہم سازش بے نقاب کردی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسے عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

شیعت نیوز:وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے خلاف اہم سازش بے نقاب کردی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسے عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے سمیت اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی تبدیلی سرکارکاعزاداری امام حسینؑ کےخلاف ایک اور شرمناک اقدام

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے لیکن کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں اور ایسی طاقتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ہم ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان اور غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button