اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سفیروں کے وفد کا لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت سے متاثرہ سیکٹرز کادورہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایل او سی کے دورے میں ہندوستانی فریق شامل نہیں ہوا ہے

شیعت نیوز: گزشتہ ہفتے اور اتوارکی درمیانی شب لائن آف کنٹرول پربھارتی بلا اشتعال فائرنگ سے متاثرہ سیکٹرزکا دورہ کرنے کیلئے مختلف ممالک کے سفارت کاروں کاوفد ایل اوسی پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج بھارت پر قہر بن کرٹوٹ پڑی، متعددبھارتی فوجی واصل جہنم

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل بھی سفارتی کور کے ہمراہ ہیں۔سفارتی کور جورا ، شاہکوٹ اور نوشیری کے سیکٹرز کا دورہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو ناقابل برداشت نقصان پہنچائیں گے، ترجمان پاک فوج

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ایل او سی کے دورے میں ہندوستانی فریق شامل نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مبینہ طور پر "لانچ پیڈ” کا کوئی رابطہ کار فراہم نہیں کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کے دعوے ابھی باقی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button