اہم ترین خبریںپاکستان

تاقیامت یہ اصول طے ہوگیا کہ حق کےلئے اٹھنے والی ہر آواز حسینیت کا پرچار کرے گی،علامہ عارف واحدی

علامہ عارف حسین واحدی کا کہناتھا کہ امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا، عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا

شیعت نیوز: نواسہ رسول اکرم ، جگر گوشہ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم نہایت عقدیت و احترام سے کراچی ، حیدر آباد ، روہڑی ، سکھرملتان ، ساہیوال ، فیصل آباد ، لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، پشاور ، مظفر آباد آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان ، سکردو سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں منایا گیا ۔ راولپنڈی میں سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے چہلم سید الشہداءکے مرکزی جلوس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا کہناتھا کہ امام حسین علیہ السلام نے عظیم قربانی دیکر انسانیت کو بچایا، عزاداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ،عوام کے جان و مال و عبادات کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے شہری آزادیوں پر پابندی کے مخالف ہیں، انہوں نے کہاکہ تاقیامت یہ اصول طے ہوگیا کہ حق کےلئے اٹھنے والی ہر آواز حسینیت کا پرچار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے لاہور کے علاقے اسلام پور ہ میں تعزیہ وعلم کا جلوس

شیعہ علماءکونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد میںعلامہ محمد رضا خان،علامہ کوثر عباس قمی،علامہ سید وزیر حسین کاظمی سید جاوید علی نقوی،سید محمود علی نقوی،سید اسد رضانقوی،سید فریدحسین شاہ،سید منیب حسین شاہ سمیت دیگر علمائے کرام وکارکنان موجود تھے۔

اس موقع علامہ علامہ عارف حسین واحدی نے کہاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار اصحاب ؓباوفا نے دین حق کی سربلندی کےلئے عظیم قربانی دی اور یزیدیت کو قیامت تک کےلئے رسوا اور شکست فاش دیدی ۔ انہوں نے کہاکہ کربلا معلی میں یہ اصول طے ہوگیا کہ ہر حق کےلئے اٹھنے والی آواز /تحریک حسینیت کا پرچار کرے گی اور یزیدی قوتوں کے مقدر میں شکست فاش ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سمیت ملک بھر میں شھدائے کربلا کا چہلم عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری سید الشہداءبرصغیر پاک ہند میں صدیوں سے جاری و ساری ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین پاکستان عوام کے آئینی ،قانونی ،شہری اور بنیادی حقوق کا ضامن ہے یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ عزاداری سید الشہداءہماری عبادات کا اہم جزو ہے جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی اسے دبایا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عوام کے جان ومال اور عبادات کے تحفظ کو یقینی بنائے اور فول پروف سیکورٹی فراہم ضرور کی جائے لیکن اس کے نام پر شہروں کو سیل کرنا اور شہری آزادیوں پر قدغن لگانا کسی صورت درست نہیں ہے۔عوام کی جلوس میں شرکت کےلئے مشکلات میں کمی اورآسانیاں فراہم کی جائیں تاکہ تمام مکاتب فکرو مسلک کے افراد نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد منا تے ہوئے جلوس عزا میں شریک ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button