پاکستان

چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے لاہور کے علاقے اسلام پور ہ میں تعزیہ وعلم کا جلوس

جلوس میں شریک عزاداران امام حسینؑ نے بی بی زھراء سلام علیہا کو انکے لال کا پرسہ دیا

شیعت نیوز : چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے اسلام پورہ کی پانڈو اسٹریٹ سےعلم و تعزیے کے جلوس برآمد ہوا۔اس موقع پر جلوس میں شریک عزاداران امام حسینؑ نے بی بی زھراء سلام علیہا کو انکے لال کا پرسہ دیا۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے اسلام پورہ کی پانڈو اسٹریٹ میں چہلم حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے تعزیے و علم کا جلوس برآمد ہوا۔جلوس میں شریک عزادار نوحہ خوانی اور ماتم کرتے رہے۔جلوس میں شریک عزاداران امام حسینؑ کے لئے جگہ جگہ نیاز اور شربت و پانی کی سبلیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیلئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :لاہور میں چہلم امام حسینؑ کی مانیٹرنگ کیلئے سول سیکرٹریٹ میں مرکزی سیل قائم

جلوس کے روٹس اور اطراف میں 2 ایس پیز، 7 ڈی ایس پیز اور 21 انسپکٹرز سمیت 2 ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات تھے۔ جبکہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر جلوس عزاء کے روٹ پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی فراہمی بھی بند تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button