پاکستان

رائے ونڈ میں تبلیغی ملا معصوم بچی سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج

رائے ونڈ سٹی پولیس نے تبلیغی ملاں کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا

شیعت نیوز :رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کا ملا 8 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔اہل علاقہ نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ سٹی پولیس نے تبلیغی ملا کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اطلاعات کے مطابق رائے ونڈ  تبلیغی مرکز میں پشاور سے آنے والا ملا 8 سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتے ہوئے اہل علاقہ کے ہاتھوں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ اہل علاقہ نے ملا پر تشدد کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔زرائع کے مطابق چوک کمہاراں والے کے رہائشی محنت کش مزدور شوکت کی دوسری جماعت کی طالبہ 8 سالہ بیٹی اپنے معذور چھوٹے بھائی کو گھر سے باہر ڈھونڈنے نکلی تھی کہ علیم خان اس کو پکڑ کر ایک زیر تعمیر مکان میں لیجانے کے بعد زیادتی کر رہا تھا کہ بچی کی چیخیں سن کر ساتھ  ہی موجود الیکٹرک اسٹور مالک نے اہل علاقہ کو اکٹھا کر تے ہوئے درندہ صفت علیم خان کو برہنہ حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں :تکفیری مولوی ریاض بسرا مسجد میں معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

پولیس کے مطابق تبلیغی ملا علیم خان کا تعلق چار سدہ سے ہے اور وہ گزشتہ دنوں تبلیغی جماعت کے ساتھ رائے ونڈ آیا تھا۔یاد رہے کہ پنجاب میں تکفیری ملاؤں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں بدترین اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔پنجاب پولیس کے مطابق قصور،فیصل آباد،لاہور،گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں معصوم بچوں خصوصاً مدارس کے طلباء و طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں ملوث تکفیری ملاؤں کے خلاف مقدمات درج کئے جانے کے بعد ان کے کیس عدالتوں میں چل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button