دنیا

مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔ مولانا کلب جواد

شیعت نیوز : مولانا کلب جواد کا کہنا ہے کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

معروف شیعہ رہنما اورمسلم پرسنل لا بورڈ کے سینئر رکن مولانا کلب جواد نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ بابری مسجد۔ مندر تنازعہ سے متعلق معاملے میں سپریم کورٹ جو فیصلہ سنائے گی اسے ملک کا مسلم سماج قبول کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

مولانا کلب جواد نے کہا کہ مسلمان نہیں چاہتے کہ ملک کی یکجہتی اور سالمیت کو خطرہ لاحق ہو۔

واضح رہے کہ بابری مسجد اراضی تنازع کیس کی 40 دنوں سے جاری سماعت بدھ کو سپریم کورٹ میں مکمل ہوگئی ۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اپنا فیصلہ محفوظ کیا ہے ۔

خیال رہے کہ ان 40 دنوں کے دوران ہندو اور مسلم سبھی فریقوں نے اپنے دلائل پیش کئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button