دنیا

بیشتر امریکی شہری صدر ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف کرنے کے حق میں

شیعت نیوز :امریکہ میں تازہ ترین سروے میں کہا گیا ہے کہ بیشتر امریکی شہری ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ہیں۔

ہیل نیوز ویب سائٹ نے خبردی ہے کہ گیلوپ نے اپنے تازہ ترین سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ کے باون فیصد شہری ٹرمپ کے مواخذے اور عہدہ صدارت سے انہیں برطرف کردیئے جانے کے حق میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں ۔ الہان عمر

رائے عامہ کے اس تازہ ترین جائز ے میں کہا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے میں اب ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی حمایت میں سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس سروے میں چھیالیس فیصد امریکی شہری کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو عہدہ صدارت سے برطرف نہیں ہونا چاہئے۔

ڈیموکریٹس کے اندر ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک کی بہت زیادہ حمایت دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

دوسری جانب امریکی سینیٹ میں ریپبلیکن اسپیکر نے ریپبلیکن ارکان سے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کے ممنکہ مواخذے کے لئے متحد ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button